ترکی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 فوجی ہلاک

جمعرات 4 فروری 2016 16:25

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) ترکی کے ضلع دیارباقر میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ضلع دیار بکر کی تحصیل سْر میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شہر کے مرکز میں دہشت گردوں کی طرف سے کھودی ہوئی خندقوں کو بند کرنے ، رکاوٹیں ہٹانے اور دیسی ساختی دھماکہ خیز مواد کو تباہ کرنے کے لئے متاثرہ محلّوں میں کرفیو نافذ کر نے کے بعد سکیورٹی فورسز کا شروع کردہ آپریشن جاری ہے۔

کاروائیوں کے دوران دہشت گرد تنظیم کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہو گیا۔زخمی فوجی کو دیار باقر فوجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر نہیں ہو سکا۔دوپہر کے وقت دوبارہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور فوجی ہلاک ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :