روس میں بین الاقوامی اسلامی فیسٹیول کا آغاز، 28فروری تک جاری رہے گا

جمعرات 4 فروری 2016 16:21

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) روس میں شامل ری پبلک بشکیریا کے دارالحکومت افا میں بین الاقوامی اسلامی فیسٹیول شروع ہوگیا جو 28فروری تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیسٹیول کے موقع ہر تین زمروں کے سلسلے میں سرگرمیاں کی جائیں گی جعنی مذہب، فن اور سائنس بالخصوص کئی فنی نمائشیں اور اسلامی خطاطی کا بین الاقوامی مقابلہ بھی ہوگا۔ فیسٹیول کے دوران ہونے والی سرگرمیوں میں علمائے دین، تاریخدان، ماہرین فن، ماہرین عمرانیات اور ماہرین سیاسیات حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :