افغان طالبان کا مقابلہ کرنیوالے 10 سالہ بچے کو سکول جاتے ہوئے قتل کردیا گیا

جمعرات 4 فروری 2016 16:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) افغان طالبان سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے 10 سالہ افغان بچے کو دہشت گردوں نے گولیاں مار کر قتل کردیا، افغان حکام کی جانب سے اس بچے کو ہیرو قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

افغان میڈیاکے مطابق 10 سالہ واصل احمد کو اسکول جاتے ہوئے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا اور اس کے سر میں دو گولیاں ماریں، واصل احمد طالبان کے خلاف جنگ میں کئی موقعوں پر اپنے چچا کے ساتھ موجود رہا، بچے کی بہادری کے قصے ہر جگہ مشہور ہوئے۔ہتھیار تھامے ،ہیلمٹ اور یونیفارم پہنے واصل احمد کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوئیں، انسانی حقوق کی تنظیم نے بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار اس کے خاندان ،حکومت اور طالبان کو ٹھرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :