بیلٹ اینڈ روڈ کاروباری منصوبوں میں مدد کے لیے نئی پالیسیاں اپنائی جائیں گی ، اعلیٰ چینی سفارتکار

جمعرات 4 فروری 2016 16:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) ایک اعلیٰ سفارتکار نے گذشتہ روز کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ میں ملوث ممالک اور چین کے درمیان افراد کے آنے جانے میں مدد دینے کے لیے چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے متعدد پالیسیاں اپنائی جائیں گی ۔چینی جریدہ چائنا ڈیلی کے مطابق وزارت خارجہ کے شعبہ قونصلر امور کے ڈائر یکٹر جنرل گاؤ شاؤ چن نے کہا کہ افراد کا آزادانہ آمدورفت منصوبے کو آگے بڑھانے کی بنیاد ہے ۔

قونصلر امور کے بارے میں ایک سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گاؤ نے کہا کہ ہم 2016میں باہر جانے والے چینی بزنسز مسافروں کو ویزا جاری کرنے کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے ،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ قدیم بری اور بحری شاہرات ریشم کے ساتھ مشترکہ ترقی اورباہمی رابطے کو فروغ دینے کے لیے 2013میں صدر ژی جن پنگ کی طرف سے پیش کیا جانے والا ایک نظریہ ہے۔

(جاری ہے)

گاؤنے کہا مزید کہا کہ وزارت نے گذشتہ سال قونصلر اسسٹینس اور پروٹیکشن کے قریباً 80ہزار کیس نمٹائے ہیں جو کہ 2014کے مقابلے میں ایک تہائی زیادہ ہیں ، علاقے میں بعض چینی کمپنیوں کو منصوبے سونپے گئے ہیں لیکن افراد کو ویزا مسائل کی وجہ سے سفر کرنے سے روکا گیا ہے ۔گو نے کہا کہ یہ مسائل حل کیے جائیں گے اور اہم منصوبوں پر عملدرآمد کی ضمانت دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت بعض ممالک کے ساتھ دو طرفہ بزنس ویزا کے استثنیٰ اور بعض دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کے اہم منصوبوں کے لیے زیادہ بہ سہولت ویزا انتظامات بارے تبادلہ خیال بارے ” ٹھوس کوششیں “ کرے گی ۔ گاؤ نے کہا کہ وزارت قونصلر پروٹیکشن کی فراہمی کے لیے اپنی صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گی ، ترکی میں چائنا ٹیان شین انجنیئرنگ کارپوریشن کی شاخ کے مارکیٹنگ منیجر کاؤ ینگ فیائی نے کہا کہ سمندر پار بزنس مین کے طورپر جب ہم کسی نئے ملک کے علاقے میں داخل ہوتے ہیں تو سیکیورٹی خطرات بنیادی خدشہ ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چینی صنعت کاروں زیادہ تر سمندر پار بزنس کم ترقی یافتہ ممالک یا علاقوں میں واقع ہے اور ایسے ممالک میں سکیورٹی خدشات مقابلتاً زیادہ ہیں ۔کاؤ نے کہا کہ وزارت سکیورٹی اور پروٹیکشن سسٹم کے قیام کے سلسلے میں بیرون ملک کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی مدد کرے گی اور مقامی سکیورٹی کمپینوں ، بین الاقوامی ضمانت کنندگان اور امدادی تنظیموں کے مکمل استفادہ کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ 2015میں وزارت نے قونصلرپرٹیکشن اور اسسٹینس کے قریباً 80ہزار کیس نمٹائے جن میں قریباً100اہم واقعات بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منگل تک چینی شہری اپنے پاسپورٹوں پر 53مقامات انٹر کرسکتے ہیں اور پہنچنے پر ویزا حاصل کر سکتے ہیں ۔خارجہ امور کے نائب وزیر کونگ ژوان یو نے کہا کہ چینی پاسپورٹ کی( قدر ) میں بتدریج بہتری آئی ہے اور چینی پاسپورٹ رکھنے والے کے بیرون ملک آزادانہ طورپر سفر کرنے کا خواب بتدریج سچ ثابت ہو رہا ہے ، بیجنگ میں سوئٹرز لینڈ کے سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری ہانس پیٹن فلگ کیگر نے کہا کہ چین نے قونصلر کام کے بارے میں گذشتہ سال ”عظیم کام “ کیا ہے ، اس شعبے میں دو طرفہ تعاون دسمبر میں سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے باہمی ویزا استثنیٰ اختیار کرنے سے کافی بہتر ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :