انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا ملک سے باہر ون ڈے میچ میں بڑے ٹوٹل کا نیا ریکارڈ

جمعرات 4 فروری 2016 15:21

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) انگلینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 399 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، یہ انگلش ٹیم کا ملک سے باہر سب سے بڑا جبکہ مجموعی طور پر دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل انگلش ٹیم نے گزشتہ برس نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلش بلے باز چھائے رہے، انہوں نے پروٹیز باوٴلرز کی خوب دھنائی کی اور مقررہ اوورز میں ٹیم کا سکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز تک پہنچا دیا، یہ انگلش ٹیم کا ملک سے باہر سب سے بڑا جبکہ مجموعی طور پر دوسرا بڑا ٹوٹل ہے۔ جوز بٹلر نے شاندار سنچری بنائی جبکہ جوروٹ، ایلکس ہیلز اور بین سٹوکس نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

متعلقہ عنوان :