چینی نائب وزیر اعظم اور امریکی وزیر خزانہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے سے متعلق مذاکرات اور جی 20گروپ کے سربراہی اجلاس بارے تبادلہ خیال

جمعرات 4 فروری 2016 14:01

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے گذشتہ روز امریکی وزیر خزانہ جیکب لیو کے ساتھ ٹیلی فون پر دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کے بارے میں مذاکرات اور چین میں امسال کے گروپ 20(جی 20)سربراہی اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔وانگ نے چینی معیشت کے سٹیٹس کو اور ملک کے جاری سٹرکچرل ریفارمز کے بار ے میں آگاہ کیا ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اپنی کرنسی آر ایم بی کی شرح تبادلہ موزوں اور متوازن سطح پر بنیادی سطح پر مستحکم رکھنے میں کامیاب رہا ہے ۔وانگ اور لیو نے چین امریکہ دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کے بارے میں پیشرفت اور ماحولیاتی مصنوعات معاہدے کے بارے میں عالمی تجارتی تنظیم کے تحت مذاکرات کو آگے بڑھانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیا ل کیا ۔

(جاری ہے)

چینی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ چین مشرقی شہر ہانگ ژو میں ہونے والے جی 20سربراہی اجلاس کو مشترکہ طورپر کامیاب بنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ مواصلاتی رابطے اور تعاون کو مستحکم بنانے پر بھی آمادہ ہے ، امریکی اقتصادی صورتحال کا جائزہ پیش کرنے کے بعد لیو نے کہا کہ چین کی اقتصادی اصلاحات صحیح سمت میں جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو یقین ہے کہ چین طویل المیعاد پیداوار اور استحکام جو کہ امریکی معیشت اور عالمی معیشت دونوں کے مفاد میں ہے برقرار رکھتے ہوئے اقتصادی صورتحال سے کامیابی سے قابو پا لے گا ۔

لیو نے مزید کہا کہ امریکہ ہانگ ژو میں کامیاب جی 20سربراہی اجلاس کے لیے چین کی حمایت میں متعلقہ پالیسی سازی بارے چین کے ساتھ مواصلاتی رابطے اور تعاون میں اضافے کا خواہاں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :