چین ، کوچ حادثے میں 20افراد کی ہلاکت پر ایک جوڑے کو 7سال قید کی سزا

جمعرات 4 فروری 2016 13:59

ژینگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) وسطی چین کا صوبہ ہینن کی ایک عدالت نے ایک جوڑے کو اس کوچ جسے ایک بلالائسنس ڈرائیورچلارہا تھا میں سوار ان کے بلا لائسنس اوپیراء طائفہ کے 20ارکان کی ہلاکت کے بعد 7سال قید کا حکم سنایا ہے ، طائفہ کے 13دوسرے افراد اس وقت زخمی ہو گئے جب ان کی کوچ گذشتہ سال 2مارچ کو اس وقت جب وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے جارہے تھے ،ہینن میں سنکیانگ اور لن ژو کے درمیان سرحد کے قریب پہاڑی چوٹی سے نیچے گرگئی ،یہ جوڑا جن کے عرفی نام ٹیان اور لی ہیں جولائی 2014سے یہ طائفہ چلا رہا تھا اور ٹیان نے محافل موسیقی کے دوران پرفارمرز کو لے جانے کے لیے اسی سال ستمبر میں ایک کوچ خریدی ۔

یہ بات لن ژو سٹی کی عوامی عدالت نے جمعرات کو اعلامیہ میں بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ ٹیان اور لی نے بلالائسنس ڈرائیور کی خدمات حاصل کیں جن کا عرفی نام سونگ ہے تا کہ وہ سنکیانگ سے لن ژو سے موضع جیان ژائی تک کوچ کو چلائے ۔ مقامی پولیس کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ حادثہ تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا ، اس کوچ میں سیٹ بیلٹس نہیں تھی ۔عدالت نے ٹیان اور لی کو حکم دیا ہے کہ وہ ہلاک شدگان کے خاندانوں کو 10.04ملین یوژان (1.53ملین امریکی ڈالر) کا معاوضہ اداکریں ۔ اس جوڑے نے اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :