انگلش کر کٹر لیوک رائٹ آئی پی ایل سے دستبردار

جمعرات 4 فروری 2016 13:58

انگلش کر کٹر لیوک رائٹ آئی پی ایل سے دستبردار

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) انگلش کرکٹر لیوک رائٹ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)سے اپنا نام واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر لیوک رائٹ نے انڈین پریمیئر لیگ سے اپنا نام واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کے نویں سیزن کیلئے لیوک رائٹ کو پونے واریئرز میں شامل کیا گیا تھا۔ انگلش کھلاڑی کا کہنا تھا کہ سسیکس کی کپتانی ملنے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں لہٰذا وہ آئی پی ایل میں کسی بھی ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :