اظہر محمود پلیئر اور کوچ کے طور پر انگلش کاوٴنٹی سرے سے منسلک

جمعرات 4 فروری 2016 13:57

اظہر محمود پلیئر اور کوچ کے طور پر انگلش کاوٴنٹی سرے سے منسلک

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راوٴنڈر اظہر محمود نے سرے کاونٹی کو پلیئر اور کوچ کے طور پر جوائن کرلیا۔40 سالہ اظہر محمود نہ صرف کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کام کریں گے بلکہ کلب کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سرے کے ساتھ نئی ذمہ داریوں کے ساتھ دوبارہ جڑنے پر انہیں انتہائی خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی اور کوچ بھی موقع ملنے پر وہ خاصے پرجوش ہیں اور دونوں ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ سرے کے ڈائریکٹر الیک اسٹیوارٹ نے کہا کہ اظہر محمود نہ صرف بطور کرکٹر ٹیم کیلئے اہم ہیں بلکہ ان کا وسیع تجربہ کوچنگ اسٹاف کے بھی کام آئے گا۔