لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فعال بنانے کے لیے

دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو 12 فروری تک جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 فروری 2016 13:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فعال بنانے کے لیے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو 12 فروری تک جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فعال نہیں کر رہی اور نہ ہی ضلعی حکومتوں کے فنڈز کے آڈٹ رپورٹ کو منظر عام پر لارہی ہے جس سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی غیر فعال ہو رہی ہے۔

دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کروانے کی مزید مہلت کی استدعا کردی جس کے بعد عدالت نے پنجاب حکومت کو 12 فروری تک جواب جمع کروانے کاحکم دیدیا۔