کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی، بلا امتیاز، ہر طرح کی مصلحت اور دباؤ سے آزاد ہے‘اسے کامیاب اور پائیدار بنانے کے لئے ہمیں مل جل کر اور بھی کام کرنا ہوگا‘کراچی آپریشن کی جہاں بہت سی کامیابیاں ہیں وہاں سب سے اہم اور ضروری اْمید کی بحالی ہے‘ اس سفر کی کامیابیوں کا اہم ستون عوام کی حمایت اور تعاون ہے یہ سفر ہمیں مل جل کر طے کرنا ہے۔ کراچی کے عوام کو وہ ماحول میسر کرنا ہے جس میں وہ خوف سے آزاد ہوں ‘کراچی آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔کورکمانڈرکراچی
عمر جمشید جمعرات 4 فروری 2016 13:46
کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء ) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی، بلا امتیاز، ہر طرح کی مصلحت اور دباؤ سے آزاد ہے‘اسے کامیاب اور پائیدار بنانے کے لئے ہمیں مل جل کر اور بھی کام کرنا ہوگا‘کراچی آپریشن کی جہاں بہت سی کامیابیاں ہیں وہاں سب سے اہم اور ضروری اْمید کی بحالی ہے‘ اس سفر کی کامیابیوں کا اہم ستون عوام کی حمایت اور تعاون ہے یہ سفر ہمیں مل جل کر طے کرنا ہے۔
کراچی کے عوام کو وہ ماحول میسر کرنا ہے جس میں وہ خوف سے آزاد ہوں۔ قانون کی بالادستی اور امن و امان کی فضا بہتر ہو‘پاکستان رینجرز کراچی کے امن میں مرکزی کردار ہیں، کراچی آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان رینجرز، سندھ کے ٹریننگ سینٹر میں رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اورپاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور رینجرز کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ ایک نہایت جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ اس فورس کی کامیابیوں کا سہرا اس کے افسران، عہدیداروں اور جوانوں کے سر ہے۔ اْنہوں نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں، آپ کا ہر عمل آپ کے ادارے کی پہچان بنے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز صوبے کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی، بلا امتیاز، ہر طرح کی مصلحت اور دباؤسے آزاد ہے۔ اسے کامیاب اور پائیدار بنانے کے لئے ہمیں مل جل کر اور بھی کام کرنا ہوگا۔کراچی آپریشن کے اہداف رفتار کی قید سے آزاد ہیں۔کراچی آپریشن کی جہاں بہت سی کامیابیاں ہیں اْن کے نزدیک سب سے اہم اور ضروری اْمید کی بحالی ہے۔ اس سفر کی کامیابیوں کا اہم ستون عوام کی حمایت اور تعاون ہے۔ یہ سفر ہمیں مل جل کر طے کرنا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ کراچی کے عوام کو وہ ماحول میسر کرنا ہے جس میں وہ خوف سے آزاد ہوں۔ قانون کی بالادستی اور امن و امان کی فضا بہتر ہو۔ اْنہوں نے کہا کہ رینجرز کا کھیلوں اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کام کرنا بھی خوش آئند ہے۔ جب کبھی کراچی میں امن کی بحالی کا ذکر ہوگا تو پاکستان رینجرز کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.