پشاور، ہتھیارنہ چلا سکنے والے چوکیدار کو تربیت یافتہ رشتے دار کو ساتھ رکھنے کی اجازت

جمعرات 4 فروری 2016 13:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے الیمنٹری اور ثانوی تعلیمی بورڈ ز نے تمام سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے چوکیدار ہتھیار نہیں چلا سکتے تو وہ اپنے کسی تربیت یافتہ رشتے دار کو اس مقصد کیلئے اپنے ساتھ لاسکتے ہیں۔ صوبے کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے حال ہی میں دیپارٹمنٹ سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس کے دوران تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر الیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور تمام ڈی ای اوز کو جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا کہ سکول چوکیدار کے معاملہ پر پیر نٹس ٹیچرز کو نسل (پی ٹی سی ) کیساتھ بحث کی جانی چاہئے، اگر پی ٹی سی رضامند ہو جاتی ہے تو چوکیدار کو ایک بندوق فراہم کی جائیگی جس کے بعد متعلقہ ڈی ای او مقامی انتظامیہ سے لائسنس جاری کرنے کیلئے رابطہ کریگا، سرکلر کے مطابق اگر کسی وجہ سے چوکیدار ہتھیار سنبھالنے کے قابل نہیں تو اسے اپنے لئے کسی ایسے رشتہ دارکا بندوبست کرنا پڑیگا جو ہتھیار چلا سکتا ہو۔

متعلقہ عنوان :