مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں‘ چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان رابطے میں ہیں‘ آپریشن ضرب عضب میں اچھے اور برے دہشت گردوں میں کوئی تمیز نہیں کی جارہی‘ بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کے لئے بلایا گیا ‘ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ افغانستان امن عمل سے متعلق چار ملکی مذاکرات 6فروری کو اسلام آباد میں ہونگے‘ پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز ملاقات کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل الله کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ
جمعرات 4 فروری 2016 13:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل الله نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں‘ چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان رابطے میں ہیں‘ آپریشن ضرب عضب میں اچھے اور برے دہشت گردوں میں کوئی تمیز نہیں کی جارہی‘ بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کے لئے بلایا گیا ہے‘ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ افغانستان امن عمل سے متعلق چار ملکی مذاکرات 6فروری کو اسلام آباد میں ہونگے‘ پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز ملاقات کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا۔
وہ جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اداکار انوپم کھیر سے ہمارے ہائی کمشنر کی تین روز قبل فون پر بات ہوئی تھی‘ عبدالباسط نے کراچی ادبی میلے میں شرکت کیلئے انوپم کھیر کو پاکستانی ویزے کے آفر کی لیکن انہوں نے معذرت کرلی۔ انوپم کھیر نے کہا تھا کہ ان کا پاکستان آنا ممکن نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات چاہتا ہے۔
بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کے لئے بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان امن عمل پر چار ملکی مذاکرات چھ فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے‘ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کا ابھی شیڈول طے نہیں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پانچ فروری کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں کشمریوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ واقعے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی۔ چارسدہ یونیورسٹی کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود نہیں چار ملکوں کے انٹیلی جنس حکام کی کل ہونے والی ملاقات کا کوئی علم نہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے‘ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ ترجمان نے کہا کہ اچھے اور برے دہشت گردوں کی کوئی تمیز نہیں۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی تعریف پوری دنیا نے کی ہے آپریشن ضرب عضب میں بھی اچھے اور برے دہشت گردوں میں کوئی تمیز نہیں کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.