خالد مشعل اور محمود عباس کی کوئی ملاقات نہیں ہو رہی، خبریں بے بنیاد ہیں، حماس

جمعرات 4 فروری 2016 12:51

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) حماس نے خالد مشعل اور صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات کی تیاریوں کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا کہ خالد مشعل اور صدر عباس کے درمیان ملاقات کی کوئی تیاری نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی بات چیت جاری ہے۔ حماس ترجمان نے تحریک فتح کی جانب سے جاری بیان کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جلد ہی حماس اور فتح کے وفود کی قطر میں ملاقات ہوگی جس میں صدر محمود عباس اور حماس کے پولیٹ بیرو خالد مشعل شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :