بیت المقدس میں تلاشی کے دوران بچوں سمیت 9 فلسطینی گرفتار کرلئے گئے

جمعرات 4 فروری 2016 12:51

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیوں میں بچوں سمیت کم سے 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں الشیخ جراح کالونی میں تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ قلندیا انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج کی کارروائیوں میں گرفتار کئے گئے شہریوں میں کئی بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی شناخت حمزہ سعدی السقا، محمد ثائر فرحان، قسام شحادہ اور دیگر شامل ہیں جن کی عمریں 13 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔ قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق باب العامود کے مقام سے صہیونی فوجیوں نے 18 سالہ نور الشبلی نامی نوجوان کو حراست میں لیا۔ سلوان میں وادی قدوم میں جہاد الزعتری نامی ایک بچے کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ قابض فوجیوں نے ابو صائمہ، خالد ابوغوش نامی شہریوں کو بسوں میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :