اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے چئیر مین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفی منظور کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 12:48

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے چئیر مین  پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے چئیر مین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ناصر جعفر کا استعفیٰ وزیر اعظم نواز شریف نے منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

احتجاج کے دوران ملازمین کی ہلاکت پر چئیر مین پی آئی اے ناصر جعفر نے استعفیٰ دیتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ اس افسوسناک واعہ کے بعد عہدے پر رہنے کا دل نہیں کرتا جس کے تحت استعفیٰ دے دیا ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی کو پی آئی اے کے چئیر مین کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق عرفان الٰہی پی آئی اے کی صورتحال پر وزیر اعظم نواز شریف کو رپورٹ پیش کریں گے۔