پٹھان کوٹ ایئربیس حملے، بھارتی فضائیہ نے نئی پالیسی نافذ کردی

جمعرات 4 فروری 2016 12:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے نئی پالیسی نافذ کردی، جبکہ سرحدی علاقوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فضائیہ نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سری نگر،امبالا، آوانتی پور، آدم پور، ہلوارا اورہندون کی ایئربیسوں پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا۔ اس کے علاوہ مغربی سرحدوں کی ایئربیسوں میں دراندازی کرنیوالوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ ائیربیس پرحملے کے بعد بھارتی فضائیہ کی جانب سے خصوصی حکامات جاری کئیگئے ہیں،جبکہ اہم ائیر بیس کی سیکیورٹی کے لئے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے اور ڈٹیکٹر سے بھی مدد لی جائیگی۔