نشے میں دھت دو بھارتی پولیس اہلکارگاڑی میں لڑ پڑے

جمعرات 4 فروری 2016 12:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) بھارت میں نشے میں دھت دوپولیس اہلکارگاڑی میں لڑ پڑے،دونوں نے ایک دوسرے کومار مارکرلہولہان کردیا۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں تہاڑ جیل کے وارڈن اور سینئر وارڈن گاڑی میں جا رہے تھے کہ کسی بات پرالجھ پڑے،دونوں نے ایک دوسریپر مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔دونوں نشے کی حالت میں تھے۔ واقعے کی وڈیو جاری ہونے کے بعد اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :