شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جنیوا میں مذاکرات معطل

جمعرات 4 فروری 2016 12:16

جینوا ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ شام میں پانچ سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والے مذاکرات معطل کر دیے گئے ہیں۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے بیان میں اس تعطل کو عارضی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کے پہلے ہفتے میں پیش رفت میں فقدان دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذاکرات کا آغاز دو روز قبل ہوا تھا تاہم اب ان کا دوبارہ آغاز 25 فروری کو ہوگا۔مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے تسلیم کیا کہ ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ اختتام نہیں ہے اور نہ ہی مذاکرات کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف نے اس حقیقت پر زور دیا کہ وہ سیاسی عمل کے آغاز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ اعلان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب شامی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب مخالف کے زیر انتظام شہر حلب جانے والے ایک اہم سپلائی روٹ کو کاٹ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :