نائجیریا کے صدر کی لیبیا کے تنازعے کے فوری حل کیلئے بین الاقوامی برادری سے تعاون کی اپیل

جمعرات 4 فروری 2016 12:15

برسلز ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے لیبیا کے تنازعے کے فوری حل کیلئے بین الاقوامی برادری سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

یورپی میڈیاکے مطابق یورپی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیبیا کی خانہ جنگی افریقہ اور یورپ کے لیے ایک سٹریٹیجک ٹائم بم بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی لیبیا میں لاقانونیت خصوصی طور پر خطرناک ہے، جہاں سے ہتھیار نائجیریا اور دیگر ممالک میں ترسیل کئے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ بات اہم ہے کہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد بخاری نے شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے خلاف عسکری کارروائیوں کا اعلان کیا تھا۔ جس کے حملے میں 17 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔