ترکی میں101 غیر ملکی گرفتار

جمعرات 4 فروری 2016 12:12

استنبول ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) ترکی میں101 غیر ملکی گرفتار کر لیئے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر سازلی دیہات میں آپریشن شروع کیا ، سیکیورٹی فورسز نے خواتین اور بچوں سمیت 49 لبنانی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد نے خود کو زیتون کے درختوں کے جھنڈ میں خود کو چھپارکھا تھا۔ پولیس کے مطابق ایک اور کاروائی کے دوران پولیس نے ایک بس پر چھاپہ مارتے ہوئے 52 افراد گرفتار کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق افغانستان اور شام سے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے افراد کو جلد ان کے آبائی ملکوں میں بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :