ترکی میں شدت پسندوں کے خلاف اپریشن کے دوران 2 فوجی ہلاک

جمعرات 4 فروری 2016 12:12

انقرہ ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) ترکی کے ضلع دیارباقر میں شدت پسندوں کے خلاف اپریشن کے دوران 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترکی کے خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع دیار قر کی تحصیل سْر میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔کاروائیوں کے دوران تنظیم کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔زخمی فوجی کو دیار باقر فوجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :