عالمی پابندیوں کا خاتمہ ، امریکا اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کا آغاز

ایرانی قالینوں کی پہلی برآمدات امریکا پہنچ گئی

جمعرات 4 فروری 2016 12:10

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایرانی قالینوں کی پہلی برآمدات امریکا پہنچ گئی ہے۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پانچ سال بعد ایران سے قالینوں پر مشتمل پہلی شپمنٹ امریکی شہر لاس اینجلس پہنچ گئی ہے۔ امریکی کمپنی نے ایران سے تین ہزار کارپٹ خریدے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دو ہزار دس کے مقابلے میں آج ان قالینوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدے کے بعد امریکا سمیت مغربی ممالک نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ جس کے بعد ایران نے ان ممالک سے تجارت شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :