حلب پر شامی فوج کی چڑھائی، ہزاروں افراد بے گھر ، تین امدادی کارکنان ہلاک

جمعرات 4 فروری 2016 12:05

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) شام کے شمالی شہر حلب کے نواحی علاقوں میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کی باغی جنگجووٴں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں سیکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں اور فضائی بمباری میں تین امدادی کارکنان ہلاک ہوگئے ہیں اقوام متحدہ کی ایک خاتون ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''عالمی ادارے کو گذشتہ دو روز کے دوران شمال مشرقی قصبوں بایانون ،حریتان ،آندان ،حیان اور رتیان میں سیکڑوں خاندانوں کے بے گھر ہونے کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں''۔

(جاری ہے)

روسی طیاروں نے گذشتہ تین روز کے دوران حلب اور اس آس پاس واقع علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر دو سو سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔اس فضائی بمباری کی مدد سے شامی فوج نے زمینی پیش قدمی کی ہے اور باغیوں کے دفاعی حصار کو توڑتے ہوئے صوبہ حلب میں واقع شیعہ آبادی والے دو دیہات تک پہنچ گئے ہیں۔باغیوں نے گذشتہ تین سال سے ان کا محاصرہ کررکھا تھا۔باغیوں کا کہنا ہے کہ شامی فوج کو یہ کامیابی روسی طیاروں کے سیکڑوں بم گرانے کے بعد ملی ہے۔حلب میں لڑنے والے باغی دھڑوں نے اس تباہ کن بمباری کے بعد جنیوا میں امن مذاکرات میں شرکت کے لیے جانے والے حزب اختلاف کے وفد کو ایک انتباہ جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :