سعودی عر ب ، اشتہاری پائلٹ کے سر کی قیمت 10 لاکھ ریال مقرر

جمعرات 4 فروری 2016 12:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) سعودی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں سول ایوی ایشن کا ایک سابق پائلٹ ماجد زاید عبدالرحمان البکری الشھری بھی شامل ہے جس کے سرکی قیمت ایک ملین ریال مقرر کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماجد زاید البکری نامی اشتہاری جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں پچھلے سال ایمرجنسی سروسز کی مسجد میں خود کش حملے کے منصوبہ سازوں میں شامل ہے۔

وہ اس سے قبل بھی کئی سال تک فوج داری عدالت سے قید کی سزا پانے کے بعد جیل میں قید رہا اور رہائی کے بعد رپوش ہو گیا تھا۔ماجد البکری الشھری کے نام سے مشہور اس شدت پسند کی تلاشی کے لیے مہم جاری ہے ور اس کے سرکی قیمت ایک ملین ریال رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے’ میڈیا‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ماجد الشھری نامی اشتہاری ملزم ریاض کی ایک فوج داری عدالت سے ساڑھے چار سال قید کی سزا پوری کرنے کے بعد 1435ھ کو رہا ہوا جس کے بعد وہ رپوش ہو گیا۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ طرھونی اور الشھری دونوں ایک ہی عرصے میں سعودی عرب میں قید رہ چکے ہیں۔ ماجد الزید نے سول ایوی ایشن کے شعبے میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ سعودی فضائیہ کا سابق پائلٹ ہے