بدین ، ٹی ایم جی گروپ کے 2سو سے زائد اساتذہ گذشتہ 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم

بدھ 3 فروری 2016 22:40

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) ضلع بدین کے سرکاری اسکولوں کے بچوں کو کمپیوٹر کی تربیت دینے والے نجی ادارے ٹی ایم جی گروپ کے 2سو سے زائد اساتذہ اور ملازمین گذشتہ 6ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم فاقہ کشی کی صورتحال محکمہ تعلیم کی سندھ کے افسران کی غفلت لاپروئی نااہلی اور کمیشن کلچر کے باعث گذشتہ دو سالوں سے معاہدے کے مطابق ٹی ایم جی گروپ کو فنڈز جاری نہیں کیے گئے جس کے باعث 16ماہ تک ٹی ایم جی گروپ نے تمام ملازمین کو تنخواہیں اپنے فنڈز سے ادا کی گذشتہ چھہ ماہ سے ٹی ایم جی گروپ نے بھی فنڈز دستیاب نہ ہونے کے باعث ملازمین کو تنخواہیں ادانہیں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کو سخت مشکلات کے شکار ہیں خدشہ ہے کہ جاری کمپیوٹر لیٹرسی پروگرام بند نہ ہو جائے جس کے باعث سرکاری اسکوں کے ہزاروں بچے کمپیوٹر کی تعلیم سے محروم ہو جائیں گے