میاں منظور احمد وٹو کی قائد اعظم ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے ملازمین کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت

بدھ 3 فروری 2016 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پی آئی اے کے ملازمین کی ہلاکت پر شدید مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اور واقعہ میں ملوث افراد دکو قرار واقعی سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو مزدورں کے حقوق غصب نہیں کرنے دے گی اور پی آئی اے کی نجکاری کو مسترد کرتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور ہاریوں کی جماعت ہے اور مشکل وقت میں ہمیشہ اُن کا ساتھ دے گی۔

پیپلز پارٹی پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کے پُرزور مذمت کرتی ہے اور حکمرانوں کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ لوگوں کے منہ سے نوالہ چھینیں۔ مسلم لیگ ن نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ وہ جب اقتدار میں آتی ہے لوگوں سے روزگار چھینتی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں لوگوں کو روزگار مہیا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سردار لطیف کھوسہ کے علاوہ پیپلز لائرز فورم اور ٹریڈ یونینز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی حکمرانوں کو ماڈل ٹاؤن کا واقعہ دہرانے نہیں دے گی۔ بعد ازاں انہوں نے پی آئی اے کے ملازمین کی قائد اعظم ایئر پورٹ جا کر غائبانہ نماز جنازہ میں ادا کی۔

متعلقہ عنوان :