حکومت کی یقین دہانی بھٹہ مالکان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

بدھ 3 فروری 2016 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) حکومت کی یقین دہانی بھٹہ مالکان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ۔ تفصیل کے مطابق حکومت اور بھٹہ مالکان کے درمیان 10روز سے کشمکش میں مذاکرات جاری تھے گزشتہ روز حکومت پنجا ب اوربھٹہ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے پانچ فروری کو ہونے والی ہڑتا ل کی کال واپس لے لی ۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں بھٹہ مالکان کی جانب سے صدر شعیب خان نیازی اور جنرل سیکرٹری مہرعبدالخالق نے حکومتی کمیٹی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر حکومتی کمیٹی نے بھٹہ مالکان ایسوی ایشن کے عہدیداروں کو یقین دہانی دلایا کہ آئندہ کسی بھی بھٹہ پر غیر ضروری طور پراور بغیر اطلاع چھاپے نہیں ماراجائے گا صرف ان بھٹوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جن کے خلاف شکایات موصول ہونگی ۔ حکومت کی اس یقین دہانی کے بعد بھٹہ ایسوسی ایشن نے 5فروری کو دی گئی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :