پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے کرس گیل کا سونے کے بلوں سے بلے بازی کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 3 فروری 2016 22:31

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے کرس گیل کا سونے کے بلوں سے بلے بازی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے کرس گیل نے سونے کے بلوں سے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دبنگ اور دھواں دار بلے باز کرس گیل پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

کرس گیل پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے کل دبئی پہنچ رہے ہیں اور جمعہ کے روز کراچی کیخلاف میچ میں حصہ لیں گے۔ اس حوالے سے کرس گیل کا اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ کرس گیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز میں خصوصی طور پر تیار کیے گئے سونے کے بلوں سے بلے بازی کرِیں گے۔