نقصان دہ ثقافتی مصنوعات کو ملک بھر میں بلیک لسٹ کر دیا جائے گا،چینی وزارت ثقافت

بدھ 3 فروری 2016 21:21

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء/شنہوا) چین کی وزارت ثقافت نے کہا ہے کہ نقصان دہ ثقافتی مصنوعات کو ملک بھر میں جلد بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق ثقافتی مصنوعات میں فلمیں ،کمپیوٹر گیمز، برائے راست پرفامنسز،ٹی وی اور ریڈیو پروگرامز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بلیک لسٹ کئے جانے والے مواد کے بارے میں وزارت کی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کر دی جائیں گی ۔ایسی مصنوعات کے حوالے سے نہ تو کوئی لائسنس جاری کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی اجازت دی جائے گی۔ ایسی مصنوعات کے متعارف کروانے سے قبل سخت چھان بین کی جائے گی ۔وزارت کی جانب سے گزشتہ سال 120گانے اور 38آن لائن اینیمیشن کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :