’’چین میں بھی شہباز شریف کی محنت اور کام کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہا جاتا ہے‘‘

پاک چین دوستی کو آگے لیجانے میں شہبازشریف کا کردارنمایاں ہے،چینی کمپنی کے صدر کاوزیر اعلی کو خراج تحسین

بدھ 3 فروری 2016 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) چین کی توانائی سیکٹر کی بین الاقوامی کمپنی ہیوایننگ شین ڈونگ پاور کے صدروینگ وین ژونگ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے توانائی منصوبوں کوعملی شکل دینے میں دن رات ایک کررکھا ہے۔توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے جس انداز سے وہ اوران کی ٹیم کام کررہی ہے اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتاہے کہ پاکستان توانائی بحران سے ضرورنجات حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین میں شہبازشریف کو’’ مین آف ایکشن‘‘ کے طورپر شہرت رکھتے ہیں اوریہاں پنجاب میں ان کے ساتھ کام کر کے اس کا عملی مشاہدہ بھی کرلیا ہے-چین میں بھی شہباز شریف کی محنت اور کام کرنے کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو سراہا جاتا ہے اور پاک چین دوستی کو آگے لیجانے اوردونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی شہبازشریف کا کردارنمایاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور پنجاب کی شاندار ترقی کا کریڈٹ وزیر اعلی محمدشہباز شریف کی متحرک قیادت کو جاتا ہے-

متعلقہ عنوان :