پاکستان کی خواتین انتہائی محنتی اور باصلاحیت ہیں، انہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،پنجاب حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بدھ کو یہاں سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خواتین کو بااختیار بنانے اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر راحیلہ درانی کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواتین انتہائی محنتی اور باصلاحیت ہیں اور انہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔عملی میدان میں خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ پنجاب حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ بڑھایا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خواتین کو عملی میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ اس موقع پر سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :