یمنی فورسزاورحوثیوں میں گھمسان کی جنگ،25جنگجو،پانچ شہری ہلاک

دونوں اطراف سے مارٹرگولوں کا استعمال ،کئی گولے رہائشی علاقوں میں جاگرے

بدھ 3 فروری 2016 21:07

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء)یمنی دارالحکومت صنعا کے قریب حکومتی فورسز اور ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں 30جنگجوہلاک ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی دارالحکومت صنعا کے قریب حکومتی فورسز اور ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں تیزی آتی جارہی ہے اوراب تک کی معلومات کے مطابق اس لڑائی میں فریقین کے قریب 25 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ پانچ عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس لڑائی کا مرکز صنعا سے 65 کلومیٹر مشرق میں ہے، جہاں مارٹر گولے رہائشی علاقوں پر بھی گرے ہیں۔ سن 2014ء میں یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا جب کہ بعد میں انہوں نے یمن کے ایک بڑے حصے کا کنٹرول بھی سنبھال لیا گیا۔ گزشتہ برس مارچ سے صدر منصور ہادی اور ان کی حامی فورسز سعودی قیادت میں اتحادی فضائی مدد کے ذریعے حوثی باغیوں کو پسپا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔