داعش کے خلاف لڑنے والا ایک کینیڈین جنگجو آسٹریلیا میں گرفتار

بدھ 3 فروری 2016 21:05

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کْرد فورسز کی جانب سے لڑنے والے ایک کینیڈین شہری کو آسٹریلیا میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ اس جنگجو کے والد کے مطابق انہیں آسٹریلوی حکام نے بتایا ہے کہ رابرٹ سمرویلے نامی اس شخص کو آسٹریلیا میں داخلے کے وقت حراست میں لیا گیا، جب کہ اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق برسبین ہوائی اڈے پر اترنے والے اس شخص نے امیگریشن حکام کو بتایا تھا کہ وہ شامی کرد فورسز کے ہم راہ شدت پسند گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف لڑائی میں شامل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :