ملائشیا میں وزیراعظم پر تنقید ، ریاستی وزیراعلیٰ مستعفی ہوگئے

مرکزی حکمران جماعت ملائے پارٹی مختلف تنازعات کی وجہ عوامی حمایت سے محروم ہو رہی ہے، مخرِز مہاتیر

بدھ 3 فروری 2016 21:05

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) سابق وزیراعظم مہاتیرمحمد کے بیٹے اور ریاستی وزیراعلیٰ مخرِز مہاتیر نے وزارت اعلیٰ کے عہدے استعفیٰ دے دیا ،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ 700 ملین ڈالر کے مالیاتی اسکینڈل پر وزیراعظم نجیب رزاق کو تنقید کا نشانہ بنانے پر وہ ریاستی اسمبلی میں اکثریتی ارکان کی حمایت سے محروم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ شمالی ریاست کادہ میں وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکمران جماعت ملائے پارٹی مختلف تنازعات کی وجہ عوامی حمایت سے محروم ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :