زیکا وائرس امریکا بھی پہنچ گیا،ریاست ٹیکساس کے شہری میں تصدیق

بدھ 3 فروری 2016 21:04

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک فرد میں زیکا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکا میں زیکا وائرس کا یہ پہلا کیس ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی طبی حکام نے بتایا کہ اس وائرس کی منتقلی کی وجہ مچھر کی بجائے جنسی مِلاپ ہے۔ خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پیر یکم فروری کو ہی زیکا وائرس کو صحت کے حوالے سے ایک عالمی ایمرجنسی قرار دیا گیا تھا۔ اس وائرس کو نومولود بچوں میں دماغی بیماری کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :