امریکی دفاعی بجٹ میں بدلتے سکیورٹی ماحول پر توجہ دی گئی ہے، پینٹاگون

بدھ 3 فروری 2016 21:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ آئندہ امریکی دفاعی بجٹ میں سلامتی کے بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں ایشٹن کارٹر نے بتایا کہ پینٹاگون نے آئندہ بجٹ کے لیے امریکی انتظامیہ سے 582.7 ارب ڈالر طلب کیے ہیں۔ کارٹر نے یہ بات واشنگٹن میں اکنامک کلب سے بات چیت میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں روسی عسکری سرگرمیوں اور دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی پیش قدمی کو نظر میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ روس، چین، شمالی کوریا اور ایران پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :