ایران اور جرمنی کا دہشت گردی کے خلاف تعاون پر زور

بدھ 3 فروری 2016 21:01

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) ایران اور جرمنی نے دہشت گردی کے انسداد کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایرانی صدر حسن روحانی نے جرمن وزیرخارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر کے دورہ ایران کے موقع پر کہی، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصا دہشت گردی کے انسداد کے شعبے میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ روحانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے لیے مالی اور عسکری وسائل پر وار انتہائی ضروری ہے۔ ایران کے بعد جرمن وزیرخارجہ شٹائن مائر سعودی عرب جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :