خواتین پر تشدد کے خلاف دارالامان سکھر سے سکھر پریس کلب تک آگاہی واک

بدھ 3 فروری 2016 19:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) محکمہ سماجی بہبود سکھر کے زیر اہتمام روزن این جی او کے تعاون سے خواتین پر تشدد کے خلاف دارلامان سکھر سے پریس کلب تک ایک آگاہی واک نکالی گئی۔ واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سکھر میر نواز نے کی جبکہ سول سوسائٹی اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان اور مختلف اسکولوں کے بچوں کے علاوہ محکمہ سماجی بہبودسکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید نصیر حسین شاہ و دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کاروکاری کی رسم اور خواتین کے ساتھ ہونے والی زیاددتیوں اور تشدد کو روکنے کے لئے لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائے اور خواتین کے حقوق کا خیال کیا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سکھر سید نصیر حسین شاہ نے دارالامان سکھر میں میسر سہولیات کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ دارالامان سکھر کی فلاح و بہبود کے لئے آگے آئیں۔

متعلقہ عنوان :