خواتین کی ترقی کے لئے ٹھوس عملی اقدامات کئے جارہے ہیں‘حمیدہ وحیدالدین

خواتین کے تحفظ کی آگاہی مہم جاری ہے‘محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں خواتین صحافیوں سے گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کی ملکی ترقی میں کردار کی اہمیت کے پیش نظر ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے۔وہ یہاں محکمہ تعلقات عامہ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والی خواتین صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی خواتین کے قیام کا مقصد صنفی سرگرمیوں کا فروغ،خواتین کی معاشی ترقی،انہیں بااختیار بنانے اور ہر شعبہ زندگی میں ان کی بامقصد شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

صوبائی وزیر نے خواتین صحافیوں کو حکومت پنجاب کے خواتین پیکچز2012 اور 2014 اور 2016 کے مجوزہ پیکجز کے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے محکمے کی ہیلپ لائن،فیس بک نیوزلیٹر اور ویب سائٹ پر محکمانہ سرگرمیوں کے متعلق بھی بتایا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کی مہم میڈیا پر جاری ہے۔ انہوں نے خواتین صحافیوں کو خواتین کے حقوق کے تحفظ اور درپیش مسائل کے حل کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :