ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کاپنجاب اسمبلی کے ایوان میں بھی چرچہ

بدھ 3 فروری 2016 19:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فوڈ اتھارٹی سے متعلق ترمیمی مسودہ قانون کی منظوری کے موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کا بھی ذکر ہوا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ملک تیمور نے کہا کہ عائشہ ممتاز جب ڈھابوں ،ریڑھیوں اور چھابڑی والوں پر چھاپے مار رہی تھیں تو بڑی اچھی تھیں لیکن جب انہوں نے سیاسی شخصیات سے وابستگی رکھنے والوں کے بڑے بڑے ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور ان کا گند پکڑا تو انہیں تاریکیوں اور اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ خان نے کہا کہ ہائیکورٹ نے انہیں سوشل میڈیا پر تصویر اپ لوڈ کرنے سے روکا ہے کیونکہ عدالت کا کہنا تھا کہ اس کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہو رہے ۔انہیں اندھیروں میں نہیں دھکیلا گیا بلکہ وہ اب بھی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی پنجاب کے عہدے پرکام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :