عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ،کمانڈر کرنل وقاص

پانچ فروری کو کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر ڈے جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 19:15

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) سکاؤٹس 89ونگ کے کمانڈر کرنل وقاص نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،ریلوئے ٹریک سمیت قومی تنصیبات کی حفاظت کیلئے ایف سی کے جوان اپنے فرائض خوش اسلوبی کیساتھ انجام دے رہے ہیں،مٹھڑی کے مقام پر ریلوئے ٹریک پر ہونیوالے دھماکے کے ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں ،سبی تا ڈنگڑا تک مزیددو نئی ایف سی کی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں ،پانچ فروری کو کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر ڈئے جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہمارئے فرائض میں شامل ہیں اور اس ضمن میں ایف سی سبی کی جانب سے امن وامان کو بحال رکھنے کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں گزشتہ روز مٹھڑی کے قریب بگٹی ایکسپریس کو نشانہ بنانے والوں کے قریب پہنچ چکے ہیں انشااﷲ جلد ہی ملزمان قانون کی تحویل میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ ریلوئے ٹریک کو محفوظ بنانے کے لیے ریلوئے ٹریک کے اطراف میں جنگل اور جھاڑیوں کے کٹاؤ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے تاکہ ایف سی کی پیٹرولنگ کے دوران قومی شاہراہی سے ریلوئے ٹریک کی بہتر انداز میں مانیٹرنگ کی جاسکے ،اس کے علاوہ سبی تا ڈنگڑا ریلوئے اسٹیشن تک ایف سی کی مزید دو نئی چیک پوسٹیں بھی قائم کردی گئی ہیں تاکہ قومی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ پانچ فروری کو کشمیر ڈئے کے موقع پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر کی طرح سبی میں بھی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا اس ضمن میں کشمیر ڈئے کے موقع پر احتجاجی ریلی سبی اسکاؤٹس اور اہلیان سبی کی جانب سے نکالی جائے گی انہوں نے کہا کہ سبی اسکاؤٹس کی جانب سے امسال 23مارچ کو بھی شایان شان انداز میں منعقد کیا جائے گا جو گیارہ مارچ سے 23مارچ تک جاری رہے گا اور اس دوران مختلف اسکولوں کے مابین تقاریری مقابلے،کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ سیمینارز بھی منعقد کرائے جائیں گے جس میں قرارداد پاکستان پر سحر انگیز تفصیلاً روشنی ڈالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :