مقبوضہ کشمیر میں رائج آر مڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ کو ہٹانے کے بارے میں کوئی تجویز زیر غور نہیں ٗ بھارتی حکومت

عسکریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے افسپا کا موجود ہونا لازمی ہے ٗوزارت داخلہ

بدھ 3 فروری 2016 19:11

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رائج آر مڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ ( افسپا) کو ہٹانے کے بارے میں ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔ بھا رتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر سے افسپا ہٹانے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے اور نہ ہی ریاست کی جانب سے اس طرح کی تجویز سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے کسی بھی علاقہ سے افسپا کو ہٹانے کے سلسلے میں ریاست جموں و کشمیر سے ابھی تک کوئی تجویز بھارتی حکومت کے سامنے نہیں رکھی گئی اور ناہی بھارتی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر سے افسپا کو ہٹانے کا کوئی فیصلہ لیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کے حالات پر کڑی نگاہ ہے اور حالات بہتر ہونے کے بعد ہی فوج ،نیم فوجی دستوں،خفیہ اداروں اور ریاستی حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد ہی ریاست سے افسپا کو ہٹانے کے بارے میں فیصلہ لیا جاسکتا ہے ۔

وزارت داخلہ کے مطابق ریاست کے حالات میں اگرچہ کافی بہتری آئی ہے تاہم عسکریت کارروائیاں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عسکریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے افسپا کا موجود ہونا لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :