سیاچن گلیشیئر کے شمالی حصے میں جموں و کشمیر کے قریب پر بھارتی فوجی کیمپ پر برفانی تودہ گرگیا ٗدس بھارتی فوجی ملبے تلے دب گئے

فوجی 19 ہزار فٹ کی بلندی پر گشت کررہے تھے برفانی تودہ آگرا ٗ امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ٗ کرنل ایس ڈی گوسوامی

بدھ 3 فروری 2016 19:11

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) سیاچن گلیشیئر کے شمالی حصے میں جموں و کشمیر کے قریب پر بھارتی فوجی کیمپ پر برفانی تودہ گرگیا ٗجس نتیجے میں 10 بھارتی فوجی ملبے تلے دب گئے ہیں ٗنکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرنل ایس ڈی گوسوامی کے مطابق 19 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج گشت کررہے تھے کہ ان پر برفانی تودہ آگرا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 جوان ملبے تلے دب گئے ہیں۔

آرمی اور ایئرفورس کی ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہےٗ شدید سردی میں برفانی تودوں کا گرنا اور درجہ حرارت کا منفی 60 ڈگری سے نیچے چلے جانا معمول کی بات ہے ٗاس سے پہلے بھی جنوری کے مہینے میں 4 بھارتی فوجی تودہ گرنے سے ہلاک ہوچکے ہیں ٗپچھلے سال بھی لداخ کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :