سیاچن گلیشیئر میں برفانی تودہ گرنے سے 10 بھارتی فوجی لاپتہ

فوجیوں کی تلاش کیلئے بھارتی فضائیہ کا ریسکیو آپریشن جاری

بدھ 3 فروری 2016 18:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) بھارتی فوج کے 10 اہلکار گلیشیئر میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہوگئے ،بھارتی میڈیا نے کرنل ایس ڈی گوسوامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے شمال میں واقع سیاچن گلیشیئر میں واقع بھارتی فوج کے 10 اہلکار اس وقت لاپتہ ہو گئے جب وہ پٹرولیم مشن پر تھے اور ان پر برفانی تودہ آگرا ،فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ان فوجیوں کی تلاش کیلئے فوج اور بھارتی فضائیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق 1984 سے لیکر اب تک گلیشیئر میں برفانی تودے گرنے سے 8 ہزار کے قریب فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :