لیجنڈ وسیم اکرم کی ذاتی مصروفیات سے باخبر رہیے

سوئنگ کے سلطان نے ذاتی مصروفیات اور کرکٹ کے شائقین کو خبروں سے باخبر رکھنے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی

بدھ 3 فروری 2016 18:55

لیجنڈ وسیم اکرم کی ذاتی مصروفیات سے باخبر رہیے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ذاتی مصروفیات اور کرکٹ کے شائقین کو خبروں باخبر رکھنے کے لئے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے۔وسیم اکرم نے کرکٹ سے متعلق خبروں کے لئے ’وسیم اکرم کرکٹ نیوز ایپ‘ متعارف کرادی ہے جس کے ذریعے شائقین کرکٹ سے جڑی ہر خبر بلا معاوضہ دیکھ، سن اور پڑھ سکیں گے۔

موبائل ایپ کے ذریعے کرکٹ سے متعلق خبریں، ویڈیوز اور سوشل میڈیا اپ ڈیٹس سمیت کالم، ماہرین کے تجزیے اور تبصرے بھی پیش کئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر اس موبائل اپیس کو پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ تک کے لئے بنایا گیا ہے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ برس موبائل ایپ کا ٹرائل لیا اور پھر ایک کرکٹ پنڈت کے طور پر اپنے کام کے لئے اسے بہت ضروری پایا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ کرکٹ سے متعلق خبروں سے متعلق معلومات سے باخبر رکھنے کے لئے موبائل ایپ سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ شائقین اس موبائل ایپ سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔موبائل ایپ کے ڈائریکٹر سائمن ریلے کا کہنا ہے جب ہم کھیلوں کے شائقین کو ان کی پسند کی تمام خبریں ایک ہی جگہ پر فراہم کر سکتے ہیں تو ایسے میں شائقین کی جانب سے انٹرنیٹ پر خبروں کی تلاش بہت عجیب معلوم ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی کرکٹ نیوز ایپ کو اپنے موبائل میں ڈاوٴن لوڈ کریں اور کرکٹ سے متعلق تمام خبریں فری میں حاصل کریں۔ ۔

متعلقہ عنوان :