حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ کا نوٹس نہ لیا گیا تو کوئی بھی قومی ادارہ تباہی سے نہیں بچ سکے گا،محمد جمیل ملک

بدھ 3 فروری 2016 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ کا نوٹس نہ لیا گیا تو کوئی بھی قومی ادارہ تباہی سے نہیں بچ سکے گا،پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ کے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہاملک میں جمہوریت کے نام پرآمریت مسلط کرکے عوام سے انکا جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے ، میگا کرپشن میں ملوث حکمران قوم کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف دینے کو بھی تیار نہیں،وزیراعظم کو آلو اور انڈوں کے صحیح نرخ بھی معلوم نہیں، ہوشربا مہنگائی سے غریب طبقات کی زندگی اجیرن ہوچکی مگر حکومتی ترجمان پرویز رشید قوم کو مہنگائی میں کمی کا جھانسہ دے رہے ہیں،پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ عرش سے نہیں بلکہ فرش سے ہی ہوئی ہے ،فائرنگ کا پتہ چلانے کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے، انہوں نے کہااقتدار کے گھمنڈ نے حکمرانوں کی آنکھوں پر چربی چڑھا رکھی ہے انہیں مسائل اور مشکلات کی چکی میں پسی ہوئی قوم نظر ہی نہیں آرہی، اورنج لائن ٹرین منصوبہ لاہور کی ثقافت پر خود کش حملہ ہے جس کیخلاف آوازاحتجاج جاری رکھیں گے،انہوں نے مزید کہا حکمرانوں کی میگا کرپشن ہر ادارے تک جا پہنچی ہے ،رینجرز پنجاب میں بھی لٹیروں کیخلاف آپریشن شروع کرے۔

متعلقہ عنوان :