لیگی قیادت خواب غفلت سے بیدار

کارکنوں سے رابطوں کی ذمہ داری صوبائی وزیرمعدنیات چوہدری شیرعلی خان نے سنبھا ل لی

بدھ 3 فروری 2016 18:42

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) حلقہ پی پی 17سے بلدیاتی انتخابات میں عبرتناک شکست کے بعد بالآخرمسلم لیگی قیادت خواب غفلت سے بیدارہوگئی، حلقے کی نگرانی اورلیگی کارکنوں سے رابطوں کی ذمہ داری صوبائی وزیرمعدنیات چوہدری شیرعلی خان نے سنبھالنے کااعلان کردیا،لیگی کارکنوں کاخیرمقدم جبکہ ایم پی اے شاویزخان اور ان کے حواریوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق 2013ء کے انتخابات میں تحصیل فتح جنگ اورتحصیل حسن ابدال پرمشتمل صوبائی حلقہ پی پی 17 سے مسلم لیگ ن کے محمدشاویزخان ایم پی اے منتخب ہوئے تھے تاہم کامیابی کے بعد نامعلوم وجوہات کی بناء پروہ لیگی کارکنوں سے دورہوتے چلے گئے نتیجتاٌ مذکورہ حلقہ سے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کوعبرتناک شکست کاسامناکرناپڑا،گذشتہ روزصوبائی وزیرمعدنیات نوابزادہ چوہدری شیرعلی خان نے حسن ابدال میں کرامت علی خان طاہرخیلی کی رہائش گاہ پرایک جلسے سے خطاب کیاجس میں شاویزخان کے قریبی ساتھی منان علی خان ایڈووکیٹ کی موجودگی بھی حلقوں میں زیربحث ہے اس موقع پرچوہدری شیرعلی خان کایہ کہناکہ” لوگ کرپٹ عناصرکوگریبان سے پکڑیں“ کس شخصیت کی طرف اشارہ کرتا ہے انہوں نے اپنے خطاب میں ایک فقرہ چھوڑاکہ حلقے میں میری مداخلت پرسوال اٹھانے والوں سے کوئی پوچھے کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے اسباب کیاتھے؟ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہاکہ میرے حلقہ میں میگاپراجیکٹ جاری ہیں لیکن اس میں میرے خاندان یامیری ذات پرایک شخص بھی انگلی اٹھائے تو وہ سیاست چھوڑدیں گے انہوں نے علی الاعلان کہاکہ وہ پی پی18کے علاوہ پی پی17کی بھی نگرانی کریں گے اورکارکنوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں سے خود نبٹیں گے ۔

(جاری ہے)

موجودہ صورتحال سے واضح اشارے مل رہے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں چوہدری شیرعلی خان این اے59سے مسلم لیگ ن کے متوقع ایم این اے کے امیدواربھی ہوسکتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے اندرشدیداختلافات کی بو آرہی ہے جوخداجانے آنے والے وقت میں کیارنگ دکھاتی ہے۔