پشاور،پانچ فروری کو ہندکو مشاعرے کا اہتمام ہوگا،ہندکو شعراء کلام پیش کریں گے

بدھ 3 فروری 2016 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) محکمہ ثقافت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان کو ملنے والے پراجیکٹ RICH کے تحت بروز جمعہ5 فروری 2016 کو ہندکو مشاعرے کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ یہ مشاعرہ پشاور کے تاریخی اور مشہور بازار بازارِ کلاں میں کرایا جائے گا ۔ مشاعرے میں ہندکو شعراء اپنا ہندکو کلام پیش کرینگے جبکہ اُنہیں مشاعرے میں شرکت کا سرٹیفیکیٹ اور اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مشاعرے کا آغاز بعداز نماز جمعہ ہو گا اور مغرب تک جاری رہے گا۔ گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان کو کلچرل ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ہندکو ثقافتی، ادبی پروگراموں کی ترویج وترقی کے لئے RICH پراجیکٹ کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت گندھارا ہندکو بورڈ اگلے 3ماہ میں 10 سے زائد پروگراموں کا انعقاد کررہا ہے۔ واضح رہے کہ ان پروگراموں کے انعقاد کے لئے کلچرل ڈیپارٹمنٹ اور گندھارا ہندکو بورڈ کے درمیان ایک یادداشت پر چند روز قبل دستخط کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :