چوبیس جولائی کے بعد مو جودہ حکومت ایک دن بھی نہیں رہ سکتی، جون کے پہلے ہفتہ میں الیکشن کروائے جائیں،راجہ فاروق حید ر خان

آئندہ الیکشن میں کسی سرکاری اہلکار نے غلط کام اور دھاندلی کی کوشش کی تو ہم اس کو الٹا لٹکا دینگے، وزیر اعظم آزاد کشمیر جعلی وزیر اعظم ہے سب سے بڑی دھاندلی اس کا اپنا وجود ہے ،ہجیرہ میں ورکزر کنونشن میں خطاب

بدھ 3 فروری 2016 18:35

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے صدرراجہ فاروق حید ر خان نے کہا کہ چوبیس جولائی کے بعد مو جودہ حکومت ایک دن بھی نہیں رہ سکتی جون کے پہلے ہفتہ میں الیکشن کروائے جائیں دشمن ہمارے سر پر ہے اس لیے ریاست کے اندر ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے وزیر اعظم نو از شریف کی کوششوں سے مودی خود پاکستان آیا اور اس نے کہاکہ ہم با مقصد مذاکرات کرینگے میاں محمد نواز شریف کی کوششوں مسئلہ کشمیر کا پر امن حل نکلے گا مجھے اندازہ ہے کہ حلقہ ہجیرہ کی عوام کیا چاہتے ہیں آپ سے پوچھ کر حلقہ کے معاملات کو یکسو کرونگاہم امن اور خوشحالی کا نظام پیش کرنا چاہتے ہیں اس حلقہ ہجیرہ میں 125فیصد ووٹ پڑے لیکن منظم دھاندلی کی گئی ٹیکنکل بنیادوں پر پیپلزپارٹی کو خان بہادر خان کے مقابلے میں کامیاب کروایا گیا 2011کے الیکشن میں سرکاری ملازمین نے مل کر دھاندلی کروائی آئندہ الیکشن میں اگر کسی سرکاری اہلکار نے غلط کام اور دھاندلی کی کوشش کی تو ہم اس کو الٹا لٹکا دینگے وزیر اعظم آزاد کشمیر جعلی وزیر اعظم ہے سب سے بڑی دھاندلی اس کا اپنا وجود ہے ایک لندن میں الطاف حسین منی لانڈرینگ کیس میں ملوث ہے جو کسی صورت بچ نہیں سکتا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہجیرہ میں ورکزر کنونشن میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان تڑارکھل ،رکڑ، بھگواٹی،سیڑاڑی،ناڑیاں، دھربازار،بھنگو بھانتینی،پوٹھی چھپریاں،سے کنونشن میں آئے لیکن مسلم لیگ ن پونچھ ڈویثرن کے سنیئر نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی کاشان مسعود اور انکے چاہنے والوں نے اس پروگرام میں شرکت نہیں کی ،راجہ فاروق حید ر خان نے کہاکہ یہ قیادت نے فیصلہ کرنا ہے کہ ٹکٹ کس کو دینا ہے اور ہم نے سردار خان بہادر خان کو اسمبلی میں ہر قیمت پر لے کے جانا ہے تحریک آزادی کشمیر میں سردار خان بہادر خان کا ایک بڑا کردار ہے انہوں نے کہا کہ صدر ریاست سردار یعقوب خان ویزے لینے کے لیے بیرون ممالک جاتا ہے اور کہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے گیا تھاانہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس کے مزار کی کوئی بے حرمتی نہیں ہوئی آپ کو شرم آنی چاہئے کہ مزار کا ایشو بنایا گیاکنونشن سے خان بہادر خان نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور پیپلز پارٹی نے پاکستان توڑاسابق الیکشن میں منظم طریقے سے دھاندلی کی گئی اور متعلقہ ادارے سے بھی انصاف نہ مل سکا انہوں نے کہا کہ جب میں ممبر اسمبلی ووزیر تھا تو میں نے حلقہ کی عوام کی بلا تخصیص خدمت کی اور اپنوں اور بیگانوں میں تفریق نہیں برتی جس کے آپ لوگ گواہ ہیں جبکہ سپیکر اسمبلی نے میرٹ کی پامالی،نوکریاں اپنوں کو بانٹیں اور تعمیراتی کام کے ٹھیکے بھی اپنے بھائیوں اور بیٹے کو دئیے انہوں نے مذید کہاکہ میں اپنے بیٹے ارزش کو آپ کے حوالے کر رہا ہوں یہ آپ کے ہر دکھ و درد میں شریک ہوتا ہے اور بلاتخصیص آپ کی خدمت کرے گا کنونشن سے سابق مشیر حکومت و سابق ممبر کشمیر کونسل سردار نسیم احمد سرفراز ،سردار طاہر انور،حنیف ملک،قاری حنیف،ضیاء سردار ایڈووکیٹ،سابق ڈائریکٹر محمد خان محمود، شکیل اعوان ایڈوکیٹ ،صدر حلقہ سردار علی حسین،سردار انور ایڈووکیٹ،سردار محمد حفیظ، سردار ارزش،ملک جمیل طاہر اعوان، سردار قدیدودیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :